نیب ریفرنس کی منتقلی کا معاملہ :سپریم کورٹ نے نیب وکیل کی استدعا پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ریفرنس کی منتقلی کے معاملے پر عدالت نے نیب وکیل کی استدعا پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ میں آصف زرداری کے نیب ریفرنس کی منتقلی کے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس اعجازالاحسن نے سماعت کی،جسٹس سجاد علی شاہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
عدالت نے کہاکہ اس معاملے پرسپریم کورٹ کی بھی ہدایات ہیں،ان کودیکھ لیں گے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ نیب وکیل کی سماعت ملتوی کرنےکی درخواست آئی ہے،نیب وکیل کوکوروناہونے کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہیں،عدالت نے کہاکہ نیب وکیل 15 روزمیں صحت یاب ہوں گے،ایک ماہ کی تاریخ دیتے ہیں،وکیل آصف زرداری نے کہاکہ سماعت 15 روز تک ملتوی کریں، عدالت نے نیب وکیل کی استدعا پرسماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔