جج کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا، سوشل میڈیا صارفین سے مدد کی درخواست

جج کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا، سوشل میڈیا صارفین سے مدد کی درخواست
جج کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا، سوشل میڈیا صارفین سے مدد کی درخواست
سورس: Wikimedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک جج کو تین ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا اور بیچارے جج نے لٹیروں کو پکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر صارفین سے مدد کی درخواست کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق رابرٹ رنڈر نامی اس جج کے ساتھ یہ واردات برطانوی دارالحکومت لندن میں ہوئی، جہاں تین ڈاکوپورا چہرہ چھپانے کے لیے استعمال ہونے والا ماسک پہنے آئے اور رابرٹ رنڈر سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
رابرٹ رنڈر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”جو شخص بھی ان لٹیروں کو پکڑنے میں میری مدد کرے گا اسے نقد انعام دیا جائے گا۔ لوگوں کو متحد ہو کر ان تینوں مجرموں کوتلاش کرکے پکڑنے میں میری مدد کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں لوگوں کو ان کے ہاتھوں لٹنے سے بچایا جا سکے۔“ رابرٹ رنڈ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ”تینوں لڑکے موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ وہ میرے ہاتھ سے فون چھین کر بھاگے تو میں ان پر چیخا جس پر وہ قہقہے لگاتے ہوئے موٹرسائیکلیں بھگا لے گئے۔ میرے ساتھ اگر یہ واردات ہو گئی ہے تو عام شہری کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔‘

مزید :

برطانیہ -