نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی
نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی کل کی پیشی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ان کی پیشی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد  پی ڈی ایم کے قائدین نے ان کے ہمراہ نیب دفتر جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔  سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیش نظر نیب نے رینجرز تعینات کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -