سٹرنگز ٹوٹ گئیں، 33 سال بعد سٹرنگز بینڈ ختم کردیا گیا

سٹرنگز ٹوٹ گئیں، 33 سال بعد سٹرنگز بینڈ ختم کردیا گیا
سٹرنگز ٹوٹ گئیں، 33 سال بعد سٹرنگز بینڈ ختم کردیا گیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے قائم میوزیکل بینڈ  ’سٹرنگز‘ کو ختم کردیا گیا ہے۔میوزیکل بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان  بینڈ نے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ  سے کیا۔
پوسٹ میں کہا  گیاہے کہ  دوستو یہ پوسٹ معمول سے ہٹ کر ہے، ہم آج اپنے بینڈ کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں۔ گزشتہ 33 برس کا عرصہ ہم دونوں کے لیے بہت شاندار رہا، اگرچہ ایسی صورتحال کم ہی پیدا ہوتی ہے تاہم ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔چونکہ اب تکنیکی طور پر بینڈ برقرار نہیں رہا لیکن زندگی جہاں بھی لے جائے، ہم دونوں کے درمیان ناقابلِ تقسیم بندھن قائم رہے گا، ہر چیز کے لیے آپ لوگوں کا بے حد شکریہ۔
واضح رہے کہ سٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988 میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مسعود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔

Hey guys. This post is a bit different from the usual. We have decided that today, 25/03/2021, is the day we graciously...

Posted by Strings on Thursday, March 25, 2021

مزید :

تفریح -