سکھ کمیونٹی کے خلاف ڈکیتیوں کی واردات کرنے والےکالی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

سکھ کمیونٹی کے خلاف ڈکیتیوں کی واردات کرنے والےکالی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت ...
سکھ کمیونٹی کے خلاف ڈکیتیوں کی واردات کرنے والےکالی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ کمیونٹی کے خلاف ڈکیتیوں کی واردات کرنے والے بین الاضلاعی کالی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو ننکانہ پولیس نے گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ،30لاکھ نقدی، 25تولے طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ مرز ا فاران بیگ  اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)منصور امان نے سکھ کیمونٹی کے ہمراہ آرپی او آفس لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔
 ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ مرز ا فاران بیگ نے کہا کہ بین الاضلاعی مشتا ق عرف کالی ڈکیٹ گینگ اسلحہ کے زور پر گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔انہوں نے جنوری اور فروری میں ضلع ننکانہ میں ڈکیتیوں کی چار وارداتیں کی اور خاص طور پر سکھ کمیونٹی کوٹارگٹ کیا۔ 15جنوری کو کالی ڈکیت گینگ نے ننکانہ میں سردار جسونت سنگھ کے گھر میں داخل ہو کر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا کر 50لاکھ نقدی 25تولے طلائی زیورات اور 2راڈو گھڑیاں چھین کر فرار ہو گئے۔ سکھ برادری ننکانہ کی ثقافتی سماجی اور عالمی سطح پر ضلع ننکانہ کی پہچان ہے اور اس کیس کو حل کرنا ننکانہ پولیس کی اولین ترجیح بن گیا۔ بطور ریجنل پولیس آفیسر میں نے DPOننکانہ کپٹن ریٹائرڈ منصو ر امان کے ساتھ مل کر ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور گردوارہ جنم استھان میں سکھ برادری سے ملاقات کر کے اُن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے مزید بتایا کہ مشتاق عر ف کالی ڈکیت گینگ پانچ ملزمان پر مشتمل ہے جس کا سرغنہ مشتاق عرف کالی ہے جس پر ڈکیتی کے 24مقدمات ہیں۔ یہ گینگ پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور،قصور،فیصل آباد،جہلم،رحیم یار خان اور ننکانہ میں سنگین نوعیت کے جرائم کرتے تھے۔ ضلع ننکانہ میں تھانہ فیض آباد کے حق نوازنامی شہری کے گھر ڈکیتی میں 25 تولے طلائی زیور چھینے، تھانہ مانگٹانوالہ میں 12تولے زیوررات کے ساتھ 3 لاکھ نقدی چھینی، ہاوسنگ کالونی ننکانہ میں 6تولے زیورات اورپمپ ایکشن چھینی اور اسی طرح بچیکی میں موبائل شاپ سے ساڑھے 6لاکھ روپے کے موبائل اور نقدی چھینی تھی۔آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے مزید بتایا کہ ننکانہ پولیس نے ڈی پی او ننکانہ  کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی قیادت میں ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل اور ایس ایچ او تصور منیر نے انتہائی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے کالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ مشتاق عرف کالی، وسیم اکرم اور بشارت عرف کالا کو گرفتار کر کے 25 تولے طلائی زیورات 30 لاکھ نقدی 02 عدد راڈو گھڑیاں، پمپ ایکش، دوعدد پسٹل، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی۔
آرپی اور مرزا فاران بیگ نے مزید بتایا کہ اب تک تین ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ان میں مشتا ق عر ف کالی، ڈکیتی کی 24وارداتوں میں ملوث ہے۔وسیم اکرم 8وارداتوں میں اور جبکہ بشارت عرف کالا 7وارداتوں میں ملوث تھا۔جبکہ 2ملزمان سجا د اور سرورکی گرفتاری باقی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم سکھ برادری کے معززین کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے پولیس پر اعتماد کیا اور کیس میں ہر ممکن تعاون فراہم کیاانھوں نے مزید کہا کہ کیس پر مزید تفتیش جاری ہے ہم بہت جلد بقایاملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنائیں گے۔