جنرل (ر) باجوہ نے شاہد میتلا کے انٹرویو کی تردید کردی، لیگل ایکشن کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے صحافی شاہد میتلا کو دیئے گئے انٹرویو کی تردید کردی۔ اینکر پرسن کامران شاہد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی جنرل (ر) باجوہ سے فون پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے اس انٹرویو کی تردید کی ہے۔
کامران شاہد کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں جنرل (ر) باجوہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر لیگل ایکشن لینے جا رہے ہیں۔
صحافی نادر بلوچ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "بعد میں اس نے اس کال کی بھی تردید کردینی ہے۔"
بعد میں اس نے اس کال کی بھی تردید کردینی ہے????????
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) March 24, 2023
کامران شاہد کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن حامد میر نے سوال اٹھایا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کالم کے پہلے حصے کی کبھی تردید کیوں نہیں کی؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر)باجوہ کالم کے دوسرے حصے کی تردید اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے الزامات پر حکومت ناراض ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے ان کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن انہوں نے اپنے اس مبینہ انٹرویو میں موجودہ وزیر اعظم کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ الفاظ کہے۔
Why Bajwa never contradicted the first part? He is now refuting second part of his interview because Federal Government is angry over his remarks against @CMShehbaz PML-N is silent about him but Bajwa made irresponsible remarks about a sitting PM in this “alleged” interview https://t.co/oM7cErpDOq
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 24, 2023