پان سگریٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ہیڈ آفس میں افطار پارٹی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پان سگریٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گذشتہ روز گڑھی شاہو کے ہیڈ آفس میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد کے لئے افطاری کا انتظام تھا۔پان سگریٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ یہ سلسلہ یکم رمضان سے آخری رمضان تک جاری رہے گا اس دوارن ہزاروں افراد کی افطاری کے لئے شہر کے مختلف پوائنٹس پر روزانہ افطاری کا انتظام کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ہم اس کوشش میں ہیں کہ بہت جلد راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کریں گے اس کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے بہت جلد راشن کی تقسیم بھی شروع کر دی جائے گی۔