حکومت پی ٹی آئی جلسے کو ناکام بنانے کیلئے کمربستہ، کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے

حکومت پی ٹی آئی جلسے کو ناکام بنانے کیلئے کمربستہ، کنٹینرز لگا کر راستے بند ...
حکومت پی ٹی آئی جلسے کو ناکام بنانے کیلئے کمربستہ، کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پرہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔

   نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے مینار پاکستان جانے والے تمام ممکنہ راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے۔راوی پل کو  بھی پولیس نے  رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا۔ ریلوے سٹیشن سے  مینار پاکستان جانے والے راستوں پر بھی کنٹیرز لگائے گئے ہیں۔دوموریہ پل، کپ سٹور چوک، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

دیگر شہروں سے لاہور آنے والی اہم شاہراہوں پر بھی پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے، کوٹ عبدالمالک ، جیا موسیٰ اور شاہدرہ موڑ پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ شیخوپورہ اور فیصل آباد سمیت شہروں سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے بھی مرکزی شاہراہوں کو بلاک کر دیا گیا۔ 

تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے 5 دنوں سے کارکنان اور رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -