ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالر رہ گئے ہیں ؟ سٹیٹ بینک نے تفصیل جاری کر دی 

ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالر رہ گئے ہیں ؟ سٹیٹ بینک نے ...
ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالر رہ گئے ہیں ؟ سٹیٹ بینک نے تفصیل جاری کر دی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت بڑھ کر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضوں کی رقم موصول ہونے سے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت گزشتہ ہفتہ 28 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسوقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید :

بزنس -