فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بناء پر مسترد

فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بناء پر مسترد
فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بناء پر مسترد

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بناء پر مسترد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق دہشت گردی دفعات کے تحت پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی  عبوری ضمانت مسترد کر دی ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ 

دوسری جانب زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 93 کارکنان کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔ عدالت نے 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جانے پر کارکنان کی رہائی کا روبکار جاری کر دیا۔

مزید :

قومی -