مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
سورس: Instagram/zuck

  

نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ  اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز  تیسری بیٹی کو خوش آمدید کہا اور سوشل میڈیا پر اس خوشی کا اعلان کیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نومولود بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ 'اوریلا چان زکربرگ آپ کو ہم دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، آپ چھوٹی سی نعمت ہو'۔

واضح رہے کہ  مارک زکر برگ اور چان کی شادی 2012 میں ہوئی  اور جوڑے کی پہلے ہی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں۔