خیبرپختونخوا میں بارش سے چھتیں گرنے کے واقعات، خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی

خیبرپختونخوا میں بارش سے چھتیں گرنے کے واقعات، خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی
خیبرپختونخوا میں بارش سے چھتیں گرنے کے واقعات، خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بارش سے مکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خیبر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، ملبے میں  دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

قومی -