عمران خان کو اللہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں شامل کرنے کیلئے بہت کوشش کی , میرا مقصد اعلیٰ کردار پیش کرنا ہے: چوہدری نثار علی خان  

 عمران خان کو اللہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں شامل کرنے کیلئے بہت کوشش کی , میرا ...
 عمران خان کو اللہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں شامل کرنے کیلئے بہت کوشش کی , میرا مقصد اعلیٰ کردار پیش کرنا ہے: چوہدری نثار علی خان  
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ " عمران خان  کو اللہ خوش رکھے ، میرے پچاس سال سے دوست ہیں،سکول کے زمانے سے آج بھی دوستی ہے، کسی شخص کیلئے انہوں نے اتنی کوشش نہیں کی، جتنی اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے میرے لیے کی ، انہوں نے سٹیج پہ چڑھ کے میرے حق میں اعلان کیے،مجھے کسی باولے کتے نے تو نہیں کاٹا کہ   ٹکٹ لے کے کسی پارٹی کی دم کو پکڑ کر ایم این اے بن جائوں،  میرا مقصد ایم این اے بننا یا وزیر بننا نہیں بلکہ ایک اعلیٰ کردار آپ کے اور آپ کے بچوں کے سامنے پیش کرنا ہے اور آپ کی خدمت کرنی ہے۔

اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ   نیچے آپ ہیں اوپر باری تعالیٰ ، باری تعالیٰ تو ہر جگہ ہے اوپر بھی ہے اور نیچے بھی ، سیاست میں 35 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلے یہ علاقہ میرے حلقہ انتخاب میں نہیں تھا، اب اس کو بھی شامل کررہا ہوں ، اگر آپ مجھے ووٹ دیتے ہیں تو وعدہ کر وں گا کہ آپ کے ووٹ سے  بے ایمانی نہیں ہو گی ، دو نمبری نہیں ہو گی ، آپ سے میں منافقت نہیں کروں گا ، سب سے پہلے حلقے کی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے آواز اٹھاوں گا۔

ان کاکہناتھاکہ  مجھے ایک ایک شخص کی مدد درکار ہے، مگر سب سے زیادہ مجھے غریب ،   مزدور کی مدد درکار ہے  کیونکہ یہ غریب لوگ ہیں ،پھر بھی اللہ تعالیٰ کا ہر وقت شکر ادا کرتے ہیں۔  غریب جہاں ووٹ دے گا وہاں اللہ تعالی کی برکت ہوگی ۔ جس کے ساتھ غریب ہے میں سمجھتا ہوں اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہے، مجھے آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے ، مجھے یہ بھی کہا جاتا ہے  کہ الیکشن تو ملتوی ہو گئے ہیں ، بھائی میں اب میدان میں آ چکا ہوں ، اب الیکشن ایک دن کے بعد ہوں ،دس دن بعد یاپھر چھ مہینے کے بعد ہوں، میں میدان میں ہوں اور آپ میرے ساتھ ہاتھ پکڑ کے میدان میں ہوں گے ۔

ان کاکہناتھاکہ  میرے مقابلے میں کون ہے ؟ فرشتے نہیں ہیں، میں گنہگار انسان ہوں، مجھے عمران خان کہتا ہے کہ یار نثار تم نہیں آتے تو پھر ان لوگوں سے میرا گزارا ہے ، میں عمران خان کو تو کچھ نہیں کہتا،  آپ کو کہتا ہوں کہ یہ جو عمران خان کا جھنڈا لے کر پھر رہے ہیں، ان سے پوچھو کہ یہ پہلے کس کے ساتھ تھے ؟ یہ بے نظیر بھٹو کے گن گاتے تھے ،اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمائے ، اس کا دور ختم ہوا ،مشرف کا دور آیا تو یہ مشرف کے دم کو پکڑ  کربیٹھے ، پھر یہ ق لیگ میں ہی شامل ہوگئے اور آج یہ عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان کو وزارت پٹرولیم کا  موقع ملا کیونکہ بڑی شوق تھی، عمران نے ان کو چند مہینوں کے اندر اس وزارت سے نااہل کر کے ایک اور ڈویژن دیا جس کا نام ہے ایوی ایشن، یہ وزارت نہیں  بلکہ ڈویژن ہے، اس کا انچارج ایک ایڈیشنل سیکریٹری ہوتا ہے۔ یہ اتنے بڑے نااہل ہیں کہ  انہوں نے دنیا میں پی آئی اے جیسے اعلیٰ ادارے کا بیڑا غرق کر دیا اور کہا کہ پائلٹ تو جعلی ڈگریوں پر یہاں پلتے ہیں ، اربوں روپے کا نقصان پی آئی اے کو ہوا ، میں یہ نہیں مانتا کہ ایسے لوگ تبدیلی لا سکتے ہیں۔