حکومت نے 1600 کارکن پکڑ لئے، یہ جتنا ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے: عمران خان

حکومت نے 1600 کارکن پکڑ لئے، یہ جتنا ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے: ...
حکومت نے 1600 کارکن پکڑ لئے، یہ جتنا ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے: عمران خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے 1600 کارکن پکڑ لئے، حکمران جتنا ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک کو کنٹیرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، قوم تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گی۔ آج جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے 1600 کارکنان پکڑ لئے، ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا  حکمران  لوگ ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔

مزید :

قومی -