عمران خان آج جلسے سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں ؟ اہم خبر

عمران خان آج جلسے سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں ؟ اہم خبر
 عمران خان آج جلسے سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں ؟ اہم خبر

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مینار پاکستان گراٶنڈ پر تاریخی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج  تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے اوراس جلسے کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں،فیملیز اور خواتین کے لیے علیٰحدہ انتظام کیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کریں گے۔

چیئرمین عمران خان آج کے تاریخی جلسہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے جلسہ گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر بہترين انتظام کیے گیے ہیں۔ آج رات نماز تراویح کے بعد یہ جلسہ شروع ہو گا۔