کشمیری کباب بنانے کا طریقہ
اجزاء
قیمہ ایک کلو
انڈے دو عدد
سونف پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک چائے کا چمچ
دارچینی پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد
سوکھا پودینہ ایک کھانے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
ترکیب
قیمے میں تمام مصالحے ملا کر پیس لیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، انڈے اور دو کھانے کے چمچے مکھن شامل کرکے یکجان کرلیں۔ اسے دیگچی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکالیں۔