پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شارجہ(آئی این پی ) پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، پاکستانی ٹیم شاداب خان کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو راشد خان لیڈ کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -