احمد علی اکبر کی ایک سال بعد سکرین پر واپسی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اپنے نئے پروجیکٹ "ایڈیٹ" کے ساتھ 1 برس بعد سکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے نئے پروجیکٹ "ایڈیٹ " کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا تازہ ترین پروجیکٹ "ایڈیٹ" جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے"۔پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے جبکہ اس سے قبل دونوں فنکار ایک ساتھ آخری بار فلم"لال کبوتر" میں نظر آئے تھے۔