مینار پاکستان کے راستوں کی بندش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مینار پاکستان کے راستوں کی بندش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
مینار پاکستان کے راستوں کی بندش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینار پاکستان کے راستوں کی بندش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق درخواست تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے مینار پاکستان جلسہ ناکام بنانے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد مقامات کو کنٹینرز کی مدد سے بند کردیا ہے،لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ چوک،بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے،ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے،شرکاء کو اس راستے سے پیدل یا گاڑیوں پر مینار پاکستان جانے میں مشکات کا سامنا رہے گا،شرکاء رنگ محل،ٹیکسالی گیٹ،داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن والے راستے کو بھی استعمال نہیں کر سکیں گے،داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -