اندرون لاہور مینار پاکستان جانے والے راستے کہاں کہاں سے بند کر دیئے گئے ، تفصیلات جانیے

اندرون لاہور مینار پاکستان جانے والے راستے کہاں کہاں سے بند کر دیئے گئے ، ...
اندرون لاہور مینار پاکستان جانے والے راستے کہاں کہاں سے بند کر دیئے گئے ، تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( یونس باٹھ سے )مینار پاکستان کے جلسے کے شرکاء کو روکنے کے لئے لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کردیں،داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد مقامات کو کنٹینرز کی مدد سے بند کردیا گیا۔

لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ چوک،بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے،ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے،شرکاء کو اس راستے سے پیدل یا گاڑیوں پر مینار پاکستان جانے میں مشکات کا سامنا رہے گا،شرکاء رنگ محل،ٹیکسالی گیٹ،داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن والے راستے کو بھی استعمال نہیں کر سکیں گے،داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

شاہدرہ سے راوی پل پر  راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے،داتا دربار سے مینار پاکستان جانے والے راستے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کئے گئے ہیں جبکہ داتا دربار سے بھی مینار پاکستان جانے والے راستے دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کئے گئے ہیں،ڈی آفس کے باہر بھی کنٹینرز لگا کر مینار پاکستان جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے.