سٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے  کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی، عملدرآمد کب سے ہو گا ؟ جانیے

 سٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے  کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی، عملدرآمد کب سے ...
 سٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے  کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی، عملدرآمد کب سے ہو گا ؟ جانیے

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کے لیے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی۔سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد 31 مارچ سے ہوگا۔سٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن تمام بینکوں کو بھجوادیا۔ کیش مارجن کے تحت درآمدکنندگان کو تمام رقم ایڈوانس جمع کرانا پڑتی تھی۔