بھارت میں ماں نے آشنا سے مل کر 2 بچوں کو قتل کر دیا

بھارت میں ماں نے آشنا سے مل کر 2 بچوں کو قتل کر دیا
بھارت میں ماں نے آشنا سے مل کر 2 بچوں کو قتل کر دیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ماں نے   اپنے دو بچوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دیں، اس قبیح کام میں اس کا آشنا برابر کا شریک تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شقاوت قلبی کا یہ دل ہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 10 سالہ بیٹے اور 6 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ لاشیں بھی نہر میں بہا دیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ظالم خاتون کے پڑوسی بھی شامل ہیں جن میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔