سحری اور افطاری کی تصویریں، سب کے حالات ایک سے نہیں ہوتے

تحریر : عوامی لکھاری
آپ سب سے ایک درخواست ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری نے سب کا جینا دوبھر کر رکھا ہے
لوگ مفت آٹے کیلیے لائنوں میں کھڑے ہیں ، بہت سے تو دھکم پیل میں موت کے منہ میں جا چکے ہیں
سیلاب زدگان کا حال بھی کچھ اچھا نہیں
آج سےارادہ کریں کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دسترخوان کی تصویریں نہ تو کسی کو سینڈ کریں گے
اور نہ ہی سٹیٹس لگائیں گے ۔۔
کیونکہ آپ تو ایک تصویر لگا رہے ہوتے ہیں
لیکن ہر کسی کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے
آپ کی ذرا سی احتیاط سے بہت سے غریبوں کی دل آزاری نہیں ہو گی ۔