وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کے صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، اب ان شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک میں سکیورٹی فراہم کی تھی جس پر شہباز شریف حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -