انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں

انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، منظور وسان کی ...
انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت آ سکتی ہے، ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ نگران سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتا رہے ہیں الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

مزید :

قومی -