گلوکارہ ریحانہ سے شادی کے خواہشمند شخص کو پولیس نے پکڑ لیا

گلوکارہ ریحانہ سے شادی کے خواہشمند شخص کو پولیس نے پکڑ لیا
گلوکارہ ریحانہ سے شادی کے خواہشمند شخص کو پولیس نے پکڑ لیا

  

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)  امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں گلوکارہ کے گھر ایک مداح ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پہنچ گیا۔مداح کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کو بلا لیا گیا اور  سیکیورٹی گارڈز نے نامعلوم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص ساؤتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات 12:30 بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا،  پولیس نے ایسا دوبار ہ نہ کرنے پر اس شخص کو تنبیہ دے کر چھوڑ دیا کیونکہ اس نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے کے وقت ریحانہ، ا ن کا دوست اور ان کا ایک سال کا بیٹا گھر پر موجود تھے یا نہیں۔اس سے قبل 2018 میں بھی ریحانہ کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اس نے گلوکارہ سے ملنے کے لیے 12 گھنٹے تک انتظار کیا تھا۔

مزید :

تفریح -