لاہور میں جگہ جگہ رکاوٹیں، یہ گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے: شاہ محمود 

لاہور میں جگہ جگہ رکاوٹیں، یہ گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے: شاہ محمود 
لاہور میں جگہ جگہ رکاوٹیں، یہ گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے: شاہ محمود 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، یہ گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے۔رکاوٹیں دلیل ہیں کہ تحریک انصاف کا کامیاب پاور شو ہے، لوگ رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں آئیں گے۔

 نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود سوال اٹھایا کیا مریم نواز جلسے نہیں کر رہیں، ان کے راستے میں کنٹینرز تو کھڑے نہیں کئے جا رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں لاہور لانے کے معاملے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان اور فیصل آباد سے گرفتاریوں کی اطلاع ہے۔ کارکنوں کو جلسوں میں آنے سے روکا جائے گا مگر قانون ہاتھ میں نہیں لینا۔ تحریک انصاف کے جھنڈے والی گاڑی کو لاہور میں آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ حکومت سے گذارش ہے کہ کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ سیاسی جلسے کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ یہ خود کو جمہوری پارٹی کہتے ہیں، اگر جلسے کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دی تو یہ کنٹینرز کیوں ہیں۔ 

مزید :

قومی -