رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی

رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی
رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکام نے رمضان المبارک کے مہینے میں ایک سے زیادہ بار عمرہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کیا ہے کہ تمام عازمین کو عمرے کا موقع مل سکے اس لئے ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، اس پابندی سے دیگر عازمین کو پرُ امن ماحول میں عمرہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

سعودی وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عازمین نسک ایپ کے ذریعے اجازت حاصل کریں اور پھر وقت پر آمد یقینی بنائیں۔