ماں کے جسم سے سانپ کے کاٹے کا زہر بیٹی نے چوس لیا ، انتہائی حیران کن داستان

ماں کے جسم سے سانپ کے کاٹے کا زہر بیٹی نے چوس لیا ، انتہائی حیران کن داستان
ماں کے جسم سے سانپ کے کاٹے کا زہر بیٹی نے چوس لیا ، انتہائی حیران کن داستان
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میںا یک بیٹی نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ماں کی جان بچا لی جسے انتہائی زہریلے ناگ نے ڈس لیا تھا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع دکشن کناڈا میں واقع گاﺅں پتر میں پیش آیا جہاں شرمیا رائے نامی کالج کی طالبہ کی والدہ ممتا رائے کو کوبرا نے کاٹ لیا تھا جس سے اس کی حالت غیر ہو رہی تھی۔ اسے سانس لینے میں بھی شدید مشکل کا سامنا تھا۔
یہ واقعہ ممتا رائے کے فارم ہاﺅس پر پیش آیا جہاں اس کی بیٹی شرمیا بھی اس کے ہمراہ تھی۔ وہاں سے قریبی مرکز صحت بہت دور تھا چنانچہ شرمیا نے وہیں اپنی والدہ کو طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا اورسانپ کے کاٹے کی جگہ پر منہ لگا کر زہر چوسنا شروع کر دیا۔ شرمیا چونکہ کالج میں سکاﺅٹ اور گائیڈ رینجر تھی چنانچہ اسے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا سکھایا گیا تھا۔ 
شرمیا نے اپنی والدہ کے جسم سے زہرآلود خون چوسا اور اس دوران انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے خاتون کا علاج کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ اگر شرمیا اپنی والدہ کو بروقت طبی امداد نہ دیتی تو وہ کبھی زندہ ہسپتال تک نہ پہنچ پاتی۔