’ملکہ شیراوت بوس و کنار میں بدتر ہیں‘عمران ہاشمی کا وہ بیان جس کے بعد اداکارہ کیساتھ لڑائی ہوگئی تھی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور ملکہ شیراوت کی فلم ’مرڈر‘ میں اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا اور ان کی ’کیمسٹری‘ کا بالی ووڈ میں کافی چرچا رہا مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد عمران ہاشمی اور ملکہ شیراوت میں سخت لڑائی ہو گئی تھی اور اب بھی دونوں ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق دونوں کے مابین تلخی کا آغاز عمران ہاشمی کے ایک ٹی وی شو میں ملکہ شیراوت کے متعلق دیئے گئے ایک بیان سے ہوا۔ معروف ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں میزبان کرن جوہر نے عمران ہاشمی سے پوچھا کہ ’آن سکرین بوس و کنار میں کون سی اداکارہ سب سے بہتر ہے اور کون سی سب سے بدتر؟‘ عمران ہاشمی نے بد تر اداکارہ کے طور پر ملکہ شیراوت کا نام لے دیا تھا۔
تب سے عمران اور ملکہ میں ایک سرد جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر الفاظ کے تیر چلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔