’انڈسٹری سے نکلوانے والی اداکارہ کا نام Kسے شروع ہوتا ہے‘ امریتا راﺅ نے منظرنامے سے غائب ہونے کی حیران کن وجہ بتادی

’انڈسٹری سے نکلوانے والی اداکارہ کا نام Kسے شروع ہوتا ہے‘ امریتا راﺅ نے ...
’انڈسٹری سے نکلوانے والی اداکارہ کا نام Kسے شروع ہوتا ہے‘ امریتا راﺅ نے منظرنامے سے غائب ہونے کی حیران کن وجہ بتادی
سورس: Instagram/amrita_rao_insta

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ امریتا راﺅ نے شوبزانڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ انہیں متعدد فلموں میں دیکھا گیا اور ہر کردار میں انہیں پسند کیا گیا۔ ان فلموں میں بھی ان کے کردار کی تعریف کی گئی جو باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی تھیں۔ اس کے باوجود امریتا راﺅ بہت جلد منظرنامے سے غائب ہو گئیں۔ اداکارہ نے اپنی کتاب میں اس کی ایک حیران کن وجہ بتا دی ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق امریتا راﺅ اور ان کے شوہر آر جے انمول کی مشترکہ تصنیف ’کپل آف تھنگز‘ (Couple of Things)امریتا راﺅ ایک جگہ بتاتی ہیں کہ انہیں فلم انڈسٹری سے نکلوانے کا سبب ایک اداکارہ تھی جس کا نام ’ک‘ (K)سے شروع ہوتا ہے۔شاہد کپور کے ساتھ فلم ’ویواہ‘ کے بعد ایک میگزین کے لیے ہمارا فوٹوشوٹ کیا گیا جس میں میرے علاوہ شاہد کپور اور دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

امریتا راﺅ لکھتی ہیں کہ اس فوٹوشوٹ میں شاہد کپور اور میں درمیان میں تھے جبکہ باقی سب لوگ ہمارے پیچھے تھے۔ جب یہ تصویر میگزین کے سرورق پر چھپی تو میں یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ ایڈٹ کرکے مجھے درمیان سے نکال کر سب کے پیچھے کھڑا کر دیا گیا تھا۔

 بعد میں ایک صحافی دوست نے بتایا کہ ایک نامور بالی ووڈ اداکار نے یہ کام کروایا ہے اور وہ ’ک‘ نامی اداکارہ اس اداکار کی بہت قریبی تھی۔ مجھے ایک بار ایک ٹیروکارڈ ریڈر نے بھی بتایا تھا کہ ایک اداکارہ میرے خلاف بہت کدورت رکھتی ہے اور اس کا نام ’ک‘ سے شروع ہوتا ہے۔ 

مزید :

تفریح -