پیسے کیلئے بھارت جانے کے طعنوں کے بعد بالآخر پاکستان چھوڑنے والے عدنان سمیع بھی کھل کر بول پڑے

پیسے کیلئے بھارت جانے کے طعنوں کے بعد بالآخر پاکستان چھوڑنے والے عدنان سمیع ...
پیسے کیلئے بھارت جانے کے طعنوں کے بعد بالآخر پاکستان چھوڑنے والے عدنان سمیع بھی کھل کر بول پڑے
سورس: Instagram/adnansamiworld

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) موسیقار و گلوکار عدنان سمیع نے 2016ءمیں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کر لی تھی۔ اس پر انہیں سرحد کے دونوں طرف ہی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پاکستان و بھارت دونوں ممالک کے شہریوں نے ہی کہا کہ عدنان سمیع نے پیسے کے لالچ میں بھارتی شہریت حاصل کی ہے۔ گزشتہ دنوں ”ہیومنز آف بمبئی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان سمیع خان نے پہلی بار اس معاملے پر بھی بات کی ہے۔

انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا کہ ”میرے شہریت تبدیل کرنے پر کچھ لوگوں نے کہا کہ اوہ، اس نے بھارت کی شہریت کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ وہاں پیسہ بہت ہے۔ یہ وہاں زیادہ پیسہ کما رہا ہے۔ میں نے کہا، معاف کیجیے گا۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میرا خاندانی پس منظر کیا ہے؟ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ بنیادی طور پر پیسہ میرے لیے کبھی بھی اہم نہیں رہا؟ مجھ پر یہ کرم رہا ہے کہ میری ایک بہت اچھے اور امیر گھرانے میں پرورش ہوئی ہے۔“

عدنان سمیع خان نے کہا کہ ”پاکستان میں مجھے وراثت میں بہت کچھ ملاتھا جو میں وہیں چھوڑ آیا۔ یہاں بھارت میں جس طرح کی محبت اور ستائش مجھے ملی، اس نے ایک فنکار کے طور پر مجھے سرشار کر دیا۔ مجھے یہاں گھر جیسا محسوس ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حالات دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناﺅ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میرے شہریت تبدیل کرنے جیسا معاملہ بھی اتنا بڑا بنا دیا گیا۔ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے لیکن میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں ایک موسیقار ہوں۔“

مزید :

تفریح -