خاتون کو پیزا سے تھپڑ مارنے پر آدمی گرفتار

خاتون کو پیزا سے تھپڑ مارنے پر آدمی گرفتار
خاتون کو پیزا سے تھپڑ مارنے پر آدمی گرفتار
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر بحث کے دوران ایک خاتون کے منہ پر پیزا کے ٹکڑے سے تھپڑ مارا۔
فاکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے جمعہ کو فلوریڈا میں پیش آیا۔ ماریون کاؤنٹی شیرف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق جس شخص کی شناخت اورٹیلیو لازارو الفانسو کے نام سے کی گئی ہے، نے مبینہ طور پر تکرار  کے دوران حملہ کیا۔

متاثرہ  خاتون نے حکام کو بتایا کہ بحث کے دوران اس کے چہرے کے بائیں جانب پیزا کے ٹکڑے سے تھپڑ مارا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کی شرٹ اور کالر پر پیزا سوس پھیلا ہوا تھا، اس  کے بالوں میں اور کان کے قریب 'پیزا کی باقیات' بھی تھیں۔ یہ چٹنی پولیس اہلکاروں کو کچن کی دیواروں اور چھت پر بھی ملی تھی۔ ملزم کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا تاہم بعد میں عدالت نے اسے رہا کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -