بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کا مقدمہ درج

بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کا مقدمہ درج
بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کا مقدمہ درج

  

بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بونیر میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشینری چوری کرنے کا مقدمہ 4 افراد کےخلاف درج کیا گیا اور ملزم فیض زادہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم واجدخان اور دوسرے مفرورکوبھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکو سوات سے بونیر منتقلی کے دوران مائننگ کرنے والی کمپنی کی کروڑوں روپے کی مشینری اسلحے کے زور پر لے اڑے تھے۔کینیڈین کمپنی کے ایم ڈی نے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے پولیس کے پاس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس بھی نہ مقدمہ درج کر رہی ہے اور نہ ہی مشینری واپس دلوا رہی ہے۔

مزید :

قومی -