افغانستان سے تاریخی شکست پر رمیز راجہ کا رد عمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق چیئرمین پی سی بی کا ردعمل آ گیا۔اپنی یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور سپنر کے ساتھ میدان پر اُترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔