پی ٹی آئی کا عالمی برادری سے پنجاب حکومت کے ویزے منسوخ کرنے کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عالمی برادری سے پنجاب کی نگران حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پنجاب کی نگران حکومت کے وزرا کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے نہ صرف ویزے منسوخ کیے جائیں بلکہ ان کا بائیکاٹ بھی کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ نگران حکومت اور اس کے وزرافاشزم کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں اور عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
The fascist thugs of Punjab Government! #حقیقی_آزادی_جلسہ #ReleaseAzharMashwani pic.twitter.com/8X8ABuUH1k
— PTI (@PTIofficial) March 25, 2023