جہاز میں شدید جھٹکے لگنے کی وجہ سے 10 افراد زخمی

سورس: Screen Grab
لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگولا سے پرتگال جانے والی پرواز میں شدید ٹربیولنس کی وجہ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ ٹی اے اے جی انگولا ایئر لائنز کی پرواز میں پیش آیا، جہاز کے اندر سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے راستے میں سامان اور کھانا بکھرا ہوا ہے، ویڈیو میں بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق بدترین جھٹکوں کی وجہ سے ہوائی جہاز کے چھت کے پینل پھٹ گئے ، آٹھ مسافروں اور عملے کے دو ارکان کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ ویڈیو میں جہاز میں سوار ایک ڈاکٹر کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
????#BREAKING: 10 people including 2 crew injured after severe turbulence on TAAG flight between Luanda, Angola and Lisbon, Portugal pic.twitter.com/18Hca1RHZR
— Breaking News (@NewsJunkieBreak) March 24, 2023