تعلیمی دباؤ سے پریشان طالبہ کی خودکشی کی کوشش
مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل علی پور میں 17 سالہ طالبہ نے نہر میں چھلانگ لگادی تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے طالبہ کی جان بچالی۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں طالبہ نے عباسیہ کینال میں چھلانگ لگائی۔ ہیڈ پنجند پر ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے طالبہ کو نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کی جان بچائی۔بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی دباؤ کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھی جس کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔