عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

Mar 25, 2025 | 01:49 PM

عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔
یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں