روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: ٹرمپ

Mar 25, 2025 | 01:57 PM

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے خاتمے سے ہمارے اربوں ڈالر بچیں گے، میری پہلی صدارتی مدت میں مشرق وسطیٰ میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، اب بھی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین سے پاور پلانٹ کی بات کر رہے ہیں، یوکرین سے نایاب زمینوں کا معاہد ہو گیا جلد دستخط کریں گے، گرین لینڈ ہماری سلامتی کا معاملہ ہے، مستقبل میں کئی ممالک کے ساتھ ابراہم معاہدے کریں گے۔

مزیدخبریں