لیپ ٹاپ سکیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لیپ ٹاپ سکیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
لیپ ٹاپ سکیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔ پٹیشن دنیا نیوز کے اینکر پرسن مبشر لقمان نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن کی اور فیل طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جبکہ لیپ ٹاپ ایسے لوگوں سے تقسیم کروائے گئے جو کسی قسم کا سرکاری عہدہ رکھتے تھے اور نہ ہی وہ اس کے مجاز تھے۔ اس سکیم سے صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لہذا ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور