ڈی جی پارک سمیت 21افسروں کی گرفتار ی کے وارنٹ جاری

ڈی جی پارک سمیت 21افسروں کی گرفتار ی کے وارنٹ جاری
ڈی جی پارک سمیت 21افسروں کی گرفتار ی کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن کورٹ نے کلفٹن میں بے نظیر بھٹو شہید پارک کے تعمیراتی کام میں اکیس کروڑ روپے کے غبن کر نے کے الزام میں حکومت سندھ کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔جیو نیو زکے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر 25 جنوری کو تحقیقات شروع کی گئی تھی جس کے بعد 4 مئی 2012ءکو سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس سندھ لیاقت علی خان سمیت اکیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گی تھی۔جیو نیو زکے مطابق شہر کے بیس سے زائد پارکس کی تعمیر کے کام میں خورد برد کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید :

کراچی -