کچھ جماعتیں نیٹو سپلائی پر سیاست چکا نا چاہتی ہیں:بشیر بلور

کچھ جماعتیں نیٹو سپلائی پر سیاست چکا نا چاہتی ہیں:بشیر بلور
کچھ جماعتیں نیٹو سپلائی پر سیاست چکا نا چاہتی ہیں:بشیر بلور

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے یوایس ایڈنے تین ارب روپے دیئے جبکہ نیٹوکنٹینرز کے لئے چارکلومیٹر روڈ بنایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی ایم ایم اے کے دور حکومت میں بھی جاری رہی تاہم بعض جماعتیں اس پر سیاست چمکانا چاہتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق پاکستان کی بات مانی گئی تو نیٹو سپلائی بحال کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ کنٹینرز پشاور کے علاقے حیات آباد سے نہیں گزریں گے ان کے لئے چارکلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔

مزید : پشاور