افغانستان میں 17طالبان ہلا ک اور 54گرفتار کرنے کادعو یٰ

افغانستان میں 17طالبان ہلا ک اور 54گرفتار کرنے کادعو یٰ
افغانستان میں 17طالبان ہلا ک اور 54گرفتار کرنے کادعو یٰ

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں اتحادی فوج و افغان فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں جاری مشترکہ آپریشنز کے دوران 17 طالبان کو ہلاک اور 54 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے 9 صوبوں میں جاری آپریشنز کے حوالے سے میڈیا کے جاری تفصیلات میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ فورسز نے طالبان کے قبضے سے دس اے کے رائفلز اور دھماکہ خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے ان ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے حوالے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی مشترکہ فورسز کی جانی نقصان کے بارے میں بتایا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ رواں سال آپریشنز کے دوران اب تک 800 طالبان کو ہلاک اور 1450 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی