پاک ،امریکہ اعتماد کی بحالی کیلئے دیرانہ اقدام کرنا ہونگے:جان ایلن

پاک ،امریکہ اعتماد کی بحالی کیلئے دیرانہ اقدام کرنا ہونگے:جان ایلن
پاک ،امریکہ اعتماد کی بحالی کیلئے دیرانہ اقدام کرنا ہونگے:جان ایلن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ مستقبل میں سلالہ جیسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔جبکہ پاکستان کی مدد سے نیٹو نے بہت سی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف دس سالہ جنگ میں پاکستان نے امریکہ کی نسبت زیادہ نقصان اٹھایا اور پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔ جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں ہمیشہ اعتماد کا فقدان رہا ہے جس کی بحالی کے لئے دلیرانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سپلائی کی بندش سے افغانستان میں نیٹو افواج متاثر نہیں ہوئیں۔ نیٹو کو سپلائی کے متبادل راستے کے لئے بھارت سے مدد لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکے ہیں تاہم بے اعتباری پر مبنی تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب تک سابقہ سطح پر بحال نہیں ہوئے۔ جنرل جون ایلن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ جیتنے کیلئے اعتماد سازی کے خدشات مول لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ حکام میں دوبارہ بات چیت ایک مثبت اشارہ ہے۔

مزید : قومی