القاعدہ ویب سائٹس ہیک کرلیں:ہیلری

القاعدہ ویب سائٹس ہیک کرلیں:ہیلری
القاعدہ ویب سائٹس ہیک کرلیں:ہیلری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی سائبر ماہرین نے یمن میں القاعدہ کی متعدد پروپیگنڈا ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کے کمپیوٹر کے ماہرین نے یمن میں القاعدہ کی متعدد پروپیگنڈہ ویب سائٹس ہیک کرلیں القاعدہ اپنے نظریات کے بارے میں لوگوں کو قائل کرنے اور القاعدہ کے لئے جنگجوو¿ں کی بھرتی کے لئے استعمال کرتی تھی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی ویب سائٹس پر حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہے جس کے ذریعے القاعدہ کو کمزور سے کمزور تر کرنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی