عدالت نے حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست مسترد کردی
عدالت نے حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست مسترد کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔حج کرپشن کیس میں سپیشل جج سنٹرل نے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنادیاہے جس کے مطابق ابھی گواہان کے بیانات مکمل نہیںہوئے اور ابھی کچھ فیصلہ کرناقبل ازوقت ہے۔ عدالت نے تیس مئی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔حامد سعید کاظمی کاکہناتھاکہ وہ بے گناہ ہیں اور اُن کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں /Breaking News