بجلی بحران شدت اختیارکرگیا، پیپکو کی حکومت کو وارننگ

بجلی بحران شدت اختیارکرگیا، پیپکو کی حکومت کو وارننگ
بجلی بحران شدت اختیارکرگیا، پیپکو کی حکومت کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ادائیگیاں نہ ہونے پر پاور کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کم کردی ہے جس کے بعدملک بھر میں شاٹ فال 7500میگاواٹ سے تجاوز کرگیاہے جبکہ ملک میں بیس گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پیکپوحکام نے وفاقی حکومت کو خبردارکیاہے کہ مسئلے کا حل نہ ہونے پر سسٹم مفلوج ہوسکتاہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق آئی پی پیز اور دیگر پاور کمپنیوںکو وزارت خزانہ کی طر ف سے فیول اور گیس کی مد میں ادائیگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے پاور کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کم کردی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل درآمد کرنے میں بھی مشکلات کاسامناہے جبکہ پیپکو نے وفاقی کابینہ کو متنبہ کیاہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کے معاملے پر قابو نہ پایاگیاتو پورا نظام مفلوج ہونے کاخدشہ ہے۔رات بھر پنجاب کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے اور ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں 14سے 20گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

مزید :

بزنس -