نائن الیون، ملزمان کا فوجی عدالت میں بش ا ور اوبا کو بطور ملزم طلب کرنے کا مطالبہ

نائن الیون، ملزمان کا فوجی عدالت میں بش ا ور اوبا کو بطور ملزم طلب کرنے کا ...
نائن الیون، ملزمان کا فوجی عدالت میں بش ا ور اوبا کو بطور ملزم طلب کرنے کا مطالبہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون کیس میں امریکی صدر اوباما ،بش اور دیگر احکام کو کٹہرے میں لانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ یہ درخواست نائن الیون کے ملزم خالد شیخ و ساتھیوں ک جانب سے دائر کی گئی ہے لیکن ابھی عدالت نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی ۔گوانتا نامو بے کی فوجی عدالت میں جاری سماعت کے دوران نائن الیون کے پانچ نامزد ملزمان میں سے تین ملزمان کے وکلاءنے صدر اوبار کے علاوہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن سمیت چھ ملزمان کی عدالت میں طلبی کی درخواست کرتے ہوئے ان پر یہ الزام لگایا کہ سیاسی قیادت نے گزشتہ دس سال کے دوران بڑے پیمانے پر برانگیختہ بیانات دے کر مسلمان معاشرے کو نہ صرف تنہائی کا شکا ر کر دیابلکہ اوباما اور بش انتظامیہ کی جانب سے ان کی قوم کو مسلسل ٹھگ ،قاتل اور دہشت گر د قرار دیتے ہوئے ان کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔مسلسل یہ بات کہی گئی کہ مسلمانوں نے سانحہ گیارہ ستمبر کی منصوبہ بندی کی اور انکو لازماّ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دریں اثناءوکلاءنے مطالبہ کیا کہ ان کے موکلان خالد شیخ محمد ،عمار البلوچیی الواسائی پر سے تمام الزامات کے واپس لینے سے اس غیر قانونی اثر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی