نوابشاہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ ، ڈرائیور سمیت سات افراد جاں بحق،صدر نے رپورٹ طلب کرلی

نوابشاہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ ، ڈرائیور سمیت سات افراد جاں بحق،صدر نے ...
نوابشاہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ ، ڈرائیور سمیت سات افراد جاں بحق،صدر نے رپورٹ طلب کرلی

  

نوابشاہ(ماینٹرنگ ڈیسک) کراچی سے صوابی جانے والی مسافر کوچ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور کئی 30سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں قاضی احمد ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت نے گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ بس کے مالک نے بتایا کہ گاڑی میں کل 47مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ مسافر سہراب گوٹھ اور حیدرآباد سے سوار ہوئے اوراُن میں سے ایک مسافر سوار نے رین شاخ کے مقام پر سامان اٹھانے کی غرض سے گاڑی کو رکوایاتو گاڑی میں سات سے آٹھ مسلح افراد داخل ہو گئے جنہوں نے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم پولیس کے مطابق کوہاٹ جانے والی بس پر سکرنڈ سے سوار ہونے والے مسافروں نے ہی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوچ کے ڈرائیور عبدالغفار سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ35 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے فائرنگ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہداکٹھے کرنے شروع کردیئے۔دوسری طرف صدرزرداری نے گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : سیاست /Headlines /Breaking News